Genius Urdu Translations (اردو ترجمہ)
Wajid Layaq, Zaira Ali, Shamal Niaz - Gul De Pa Zulfo (اردو ترجمہ)
[Verse 1: Wajid Layaq]
محبت دیوانگی کے سوا کچھ نہیں
یہ احساسات اور جذبات کی بے چینی ہے
اور یہ ہر علاج کے ساتھ گہرا ہوتا ہے
محبت وہ لاعلاج بیماری ہے
[Chorus: Zaira Ali, Wajid Layaq]
ھاں، ھاں، اوو
تم نے پھول پہنے ہیں
اپنے بالوں میں
تم نے پھول پہنے ہیں
اپنے بالوں میں
جانِ من، تمہاری آنکھیں مشابہت رکھتی ہیں
کھلتے ہوئے پھول کی خوبصورتی سے
توبہ توبہ
میں نے پھول پہنے ہیں
اپنے بالوں میں
میں نے پھول پہنے ہیں
اپنے بالوں میں
جانِ من، میری آنکھیں مشابہت رکھتی ہیں
کھلتے ہوئے پھول کی خوبصورتی سے
توبہ توبہ
[Verse 2: Wajid Layaq]
میں نے کئی آنکھیں دیکھی ہیں
میں نے کئی آنکھیں دیکھی ہیں
لیکن میرے محبوب کی آنکھیں مجھے خوابوں میں رس دیتی ہیں
توبہ توبہ
[Chorus: Wajid Layaq]
تم نے پھول پہنے ہیں
اپنے بالوں میں
جانِ من، تمہاری آنکھیں مشابہت رکھتی ہیں
کھلتے ہوئے پھول کی خوبصورتی سے
توبہ توبہ
[Verse 3: Zaira Ali]
جیسے میں خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں
جیسے میں خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں
میں اپنے چہرے پر چار سبز تل دیکھتی ہوں
توبہ توبہ
[Chorus: Zaira Ali]
میں نے پھول پہنے ہیں
اپنے بالوں میں
جانِ من، میری آنکھیں مشابہت رکھتی ہیں
کھلتے ہوئے پھول کی خوبصورتی سے
توبہ توبہ
[Verse 4: Wajid Layaq]
اے محبوب، تم نے اپنے راستے کیوں جدا کیے؟
اے محبوب، تم نے اپنے راستے کیوں جدا کیے؟
تم نے کہا تھا مرتے دم تک دل میں رکھو گے
توبہ توبہ
[Chorus: Wajid Layaq]
تم نے پھول پہنے ہیں
اپنے بالوں میں
جانِ من، تمہاری آنکھیں مشابہت رکھتی ہیں
کھلتے ہوئے پھول کی خوبصورتی سے
توبہ توبہ
[Verse 5: Zaira Ali, Wajid Layaq, Zaira Ali & Wajid Layaq]
جانِ من آؤ، صلح کر لیں
جانِ من آؤ، صلح کر لیں
کیونکہ زندگی تو سردیوں کی دوپہر کی طرح تیزی سے گزر جانی ہے
توبہ توبہ
[Chorus: Zaira Ali & Wajid Layaq]
تم/میں نے پھول پہنے ہیں
اپنے بالوں میں
جانِ من، تمہاری/میری آنکھیں مشابہت رکھتی ہیں
کھلتے ہوئے پھول کی خوبصورتی سے
توبہ توبہ