Genius Urdu Translations (اردو ترجمہ)
Farhan Khan & Deetocx - Jawab De (Urdu Translation)
[Verse 1]
وہ تجھے چھوتا ہے کیسے؟
جیسے میں چھوتا تھا ویسے؟
کیا اُسکے بھی سینے پہ سوتی ہو؟
زلفیں ہٹاتا ہے چہرے سے تیرے؟
خوش ہوتا ہے تیرے کیا ہنسنے پہ؟
روتا ہے کیا تیرے رونے سے پہلے؟
کیا اُس سے بھی کرتی ہو باتیں فضول کی راتوں کو سونے سے پہلے؟
کیا اُسکو بھی گلے لگاتی ہو ویسے جیسے تم لگاتی تھی مجھ کو؟
کیا اُسکی بھی آنکھوں سے آنکھیں ملانے پہ نظر تم آتی ہو خود کو؟
کیا چومتا ہے تیرے ماتھے کو؟
کیا چومتا ہے تیرے ہاتھوں کو؟
کیا وہ بھی سمجھتا ہے تجھ کو؟
کیا پڑھ لیتا ہے وہ بھی ہاں تیری آنکھوں کو؟
کیا اُسنے بھی پڑھی نماز شکرانے کی تیری مل جانے کے بعد؟
کیا اُسنے بھی دیکھی ہے جنت تیرے بے پردہ ہو جانے کے بعد؟
کیا وہ بھی بتاتا ہے کتنا وہ چاہتا ہے تیرے سو جانے کے بعد؟
کیا وہ بھی کرے گا وفا چھ مہینے تیرے دور جانے کے بعد؟
کیا اُس کو بھی سپنے دکھاتی ہو جیسے دکھاتی تھی مجھ کو جگا کے؟
کیا وہ بھی بہانے سے کرتا ہے فون بس سننے کے لیے آوازیں؟
کیا وہ بھی محبت میں تیری کر دیتا ساری یہ دنیا قضا ہے؟
نہ مجھ کو ضرورت اب تیری جو پوچھا ہے بس اتنی باتیں بتا دے
[Chorus]
میرے بس اتنے سوال ہیں
اب میرے بس اتنے سوال ہیں
مجھ کو بس اتنا جواب دے
مجھ کو بس اتنا جواب دے
میرے بس اتنے سوال ہیں
میرے بس سپنے سوال ہیں
مجھ کو بس اتنا جواب دے
مجھ کو بس اتنا جواب دے
[Verse 2]
کیا اُسکے بھی دل سے تم کھیلوجی؟
کیا وہ بھی ایسے ہی راتوں کو تڑپے گا؟
میں تو ہوں شاعر بتا دیتا باتیں
پر کمبخت وہ کیسے سنبھالے گا؟
کیا اُس کا بھی کھانے کا من نہیں ہو گا؟
اور بند ہو گا دروازہ کمرے کا؟
کیا وہ بھی چھپا لے گا خود کو؟
اندھیرے میں راتوں کو کروٹیں بدلے گا؟
جب آنسو حلق تک سوکھا دے گا
خدا فلک کو زمین پہ جھکا دے گا
برسے گا پانی پر کیا وہ بھی پانی سے زیادہ محبت کو پانے کو ترسے گا؟
کیا اُس کو بھی مردہ بنا دوگی؟
کیا اُس کا بھی دل نہیں دھڑکے گا؟
کیا گھر کی دیواروں کو قبر بنا لے گا؟
کفن بنا لے گا پردے کا؟
کیا اُس کو بھی دوزخ میں ڈالوجی دو پل کے لیے بس جنت دکھا کے؟
او خدا فریبی کیا درد ہی دوگی بدلے ثواب کے؟
کیا وہ بھی سمجھ جائے گا کہ محبت رحمت نہیں ایک عذاب ہے؟
نہ مجھ کو ضرورت اب تیری جو پوچھا ہے بس اتنی باتیں بتا دے
[Chorus]
میرے بس اتنے سوال ہیں
اب میرے بس اتنے سوال ہیں
مجھ کو بس اتنا جواب دے
مجھ کو بس اتنا جواب دے
میرے بس اتنے سوال ہیں
میرے بس اتنے سوال ہیں
مجھ کو بس اتنا جواب دے
مجھ کو بس اتنا جواب دے